ہجرت کا نواں سال

-: آیت تخییر و ایلاء

-: ایک غلط فہمی کا ازالہ

-: عاملوں کا تقرر

-: بنی تمیم کا وفد

-: حاتم طائی کی بیٹی اور بیٹا مسلمان

-: غزوۂ تبوک

-: غزوۂ تبوک کا سبب

-: فہرست چندہ دہندگان

-: فوج کی تیاری

-: تبوک کو روانگی

-: راستے کے چند معجزات

-: ہوا اڑا لے گئی

-: گمشدہ اونٹنی کہاں ہے ؟

-: تبوک کا چشمہ

-: رومی لشکر ڈر گیا

-: ذوالبجادین رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی قبر

-: مسجد ضرار

-: صدیق اکبر رضی اﷲ تعالٰی عنہ امیر الحج

۹ ھ کے واقعات متفرقہ :-

-: وفود العرب

-: استقبالِ وفود

-: وفد ثقیف

-: وفد کندہ

-: وفد بنی اشعر

-: وفد بنی اسد

-: وفد فزارہ

-: وفد بنی مرہ

-: وفد بنی البکاء

-: وفد بنی کنانہ

-: وفد بنی ہلال

-: وفد ضمام بن ثعلبہ

-: وفدَ بلی

-: وفد تُجیب

-: وفد مزینہ

اس وفد کے سربراہ حضرت نعمان بن مقرن رضی اللہ تعالٰی عنہ کہتے ہیں کہ ہمارے قبیلہ کے چار سو آدمی حضورصلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے اور جب ہم لوگ اپنے گھروں کو واپس ہونے لگے تو آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم نے فرمایا کہ اے عمر! تم ان لوگوں کو کچھ تحفہ عنایت کرو۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ نے عرض کیا کہ یا رسول اﷲ! (صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم ) میرے گھر میں بہت ہی تھوڑی سی کھجوریں ہیں ۔ یہ لوگ اتنے قلیل تحفہ سے شاید خوش نہ ہوں گے۔ آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم نے پھر یہی ارشاد فرمایا کہ اے عمر!جاؤ ان لوگوں کو ضرور کچھ تحفہ عطا کرو۔ارشادِ نبوی سن کر حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ ان چار سو آدمیوں کو ہمراہ لے کر مکان پر پہنچے تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ مکان میں کھجوروں کا ایک بہت ہی بڑا تودہ پڑا ہوا ہے آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے وفد کے لوگوں سے فرمایا کہ تم لوگ جتنی اور جس قدر چاہو ان کھجوروں میں سے لے لو۔ ان لوگوں نے اپنی حاجت اور مرضی کے مطابق کھجوریں لے لیں ۔ حضرت نعمان بن مقرن رضی اللہ تعالٰی عنہ کا بیان ہے کہ سب سے آخر میں جب میں کھجوریں لینے کے لئے مکان میں داخل ہوا تو مجھے ایسا نظر آیا کہ گویا اس ڈھیر میں سے ایک کھجور بھی کم نہیں ہوئی ہے۔1

یہ وہی حضرت نعمان بن مقرن رضی اللہ تعالٰی عنہ ہیں ، جو فتح مکہ کے دن قبیلہ مزینہ کے علم بردار تھے یہ اپنے سات بھائیوں کے ساتھ ہجرت کرکے مدینہ آئے تھے حضرت عبداﷲ بن مسعود رضی اللہ تعالٰی عنہ فرمایا کرتے تھے کہ کچھ گھر تو ایمان کے ہیں اور کچھ گھر نفاق کے ہیں اور آل مقرن کا گھر ایمان کا گھر ہے۔2

(مدارج النبوۃ ج۲ ص۳۶۷)


1المواھب اللدنیۃ مع شرح الزرقانی، باب الوفدالثانی عشر، وفدمزنیۃ، ج۵، ص۱۷۸۔۱۷۹ 2مدارج النبوت، قسم سوم، باب نہم، ج۲، ص۳۶۷

-: وفد دوس

-: وفد بنی عبس

-: وفد دارم

-: وفد غامد

-: وفد نجران