پیغمبری دعائیں

-: تھوڑی چیز زیادہ ہو گئی

خداوند ِ قدوس کے دربار میں بندوں کی دعاؤں کا بہت ہی بڑا درجہ ہے اور دواؤں کی طرح دعاؤں میں بھی خلاقِ عالم جل جلالہٗ نے بڑ ی بڑی خاص خاص تاثیرات پیدا فرما دی ہیں ۔ چنانچہ پروردگار عالم عزوجل نے قرآن مجید میں بار بار بندوں کو دعائیں مانگنے کا حکم دیا اور ارشاد فرمایا کہ

اُدْعُوْنِیْۤ اَسْتَجِبْ لَكُمْ 1

یعنی اے بندو! تم لوگ مجھ سے دعائیں مانگو میں تمہاری دعاؤں کو قبول کروں گا ۔

اور حضورِ اقدس صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم نے بھی دعاؤں کی اہمیت اور ان کے فوائد کا ذکر فرماتے ہوئے اپنی امت کو دعائیں مانگنے کی ترغیب دلائی اور فرمایا کہ ’’ لَیْسَ شَیْیٌ اَکْرَمَ عَلَی اللّٰه ِ مِنَ الدُّعَآءِ ‘‘ یعنی اﷲ تعالٰی کے دربار میں دعا سے بڑھ کر عزت والی کوئی چیز نہیں ہے۔ 2

(ترمذی باب فضل الدعاء ص۱۷۳ جلد۲)

اور دعاؤں کی فضیلت و اہمیت کا اظہار فرماتے ہوئے یہاں تک ارشاد فرمایا کہ ’’اَلدُّعَآءُ مُخُّ الْعِبَادَۃِ ‘‘ 3

(ترمذی جلد۲ ص۱۷۲)

یعنی دعا عبادت کا مغز ہے اور یہ بھی فرمایا : ’’ مَنْ لَّمْ یَسْئَلِ اللّٰہَ یَغْضَبْ عَلَیْہِ ‘‘ جو خدا سے دعا نہیں مانگتا خدا عزوجل اس سے ناراض ہوجاتا ہے۔ 4

(ترمذی جلد۲ ص۱۷۲ ابواب الدعوات)

اس لئے طب نبوی کی طرح حضورِ اقدس صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم کی ان چند دعاؤں کا تذکرہ بھی ہم اس کتاب میں تحریر کرتے ہیں جو آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم کے معمولات میں رہی ہیں اور جن کے فضائل و فوائد سے آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم نے اپنی امت کو آگاہ فرما کر ان کے ورد کا حکم فرمایا ہے تاکہ سیرت نبویہ کے اس مقدس باب سے بھی یہ کتاب مشرف ہو جائے اور مسلمان ان دعاؤں کا ورد کرکے دنیا و آخرت کے بے شمار منافع و فوائد سے مالا مال ہوتے رہیں ۔

حضورِ اقدس صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص صبح و شام کو تین مرتبہ یہ دعا پڑھے تو اس کو دنیا کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی۔

(ترمذی جلد۲ ص۱۷۳ باب ماجاء فی الدعاء اذا صبح و اذا مسی)

بِسْمِ اللّٰه ِ الَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْیٌٔ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآءِ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ 5


-: سوتے وقت کی دعائیں

-: رات میں جاگے تو کیا پڑھے

-: گھر سے نکلتے وقت کی دعاء

-: بازار میں داخل ہو تو یہ پڑھے

-: دعاء سفر

-: سفر سے آنے کی دعاء

-: منزل پر اس دعاء کا ورد کرے

-: بے چینی کے وقت کی دعاء

-: کسی مصیبت زدہ کو دیکھ کر یہ پڑھے

-: کسی کو رخصت کرنے کی دعاء

-: کھانا کھا کر کیا پڑھے

-: آندھی کے وقت کی دعاء

-: بجلی گرجنے کی دعاء

-: کسی قوم سے ڈرے تو کیا پڑھے

-: قرض ادا ہونے کی دعاء

-: جمعہ کے دن بکثرت درود شریف پڑھو

-: ضروری تنبیہ

-: مرغ کی آواز سن کر دعاء

-: گدھا بولے تو کیا پڑھے

-: جنت کا خزانہ

-: بہشت کا ٹکٹ

-: سید الاستغفار

-: جماع کی دعاء

-: شفاء امراض کے لئے

-: مصیبت پر نعم البدل ملنے کی دعاء