ہجرت کا نواں سال

-: آیت تخییر و ایلاء

-: ایک غلط فہمی کا ازالہ

-: عاملوں کا تقرر

-: بنی تمیم کا وفد

-: حاتم طائی کی بیٹی اور بیٹا مسلمان

-: غزوۂ تبوک

-: غزوۂ تبوک کا سبب

-: فہرست چندہ دہندگان

-: فوج کی تیاری

-: تبوک کو روانگی

-: راستے کے چند معجزات

-: ہوا اڑا لے گئی

-: گمشدہ اونٹنی کہاں ہے ؟

-: تبوک کا چشمہ

-: رومی لشکر ڈر گیا

-: ذوالبجادین رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی قبر

-: مسجد ضرار

-: صدیق اکبر رضی اﷲ تعالٰی عنہ امیر الحج

۹ ھ کے واقعات متفرقہ :-

-: وفود العرب

-: استقبالِ وفود

-: وفد ثقیف

-: وفد کندہ

-: وفد بنی اشعر

-: وفد بنی اسد

-: وفد فزارہ

-: وفد بنی مرہ

-: وفد بنی البکاء

-: وفد بنی کنانہ

-: وفد بنی ہلال

-: وفد ضمام بن ثعلبہ

-: وفدَ بلی

یہ لوگ جب مدینہ منورہ پہنچے تو حضرت ابو رویفع رضی اللہ تعالٰی عنہ جو پہلے ہی سے مسلمان ہو کر خدمت اقدس میں موجود تھے۔ انہوں نے اس وفد کا تعارف کراتے ہوئے عرض کیا کہ یا رسول اﷲ!(صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم ) یہ لوگ میری قوم کے افراد ہیں ۔ آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا کہ میں تم کو اور تمہاری قوم کو ’’خوش آمدید‘‘ کہتا ہوں ۔ پھر حضرت ابو رویفع رضی اللہ تعالٰی عنہ نے عرض کیا کہ یا رسول اﷲ!(صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم ) یہ سب لوگ اسلام کا اقرار کرتے ہیں اور اپنی پوری قوم کے مسلمان ہونے کی ذمہ داری لیتے ہیں ۔ آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا کہ اﷲ تعالٰی جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے اس کو اسلام کی ہدایت دیتا ہے۔

اس وفد میں ایک بہت ہی بوڑھا آدمی بھی تھا۔ جس کا نام ’’ابو الضیف‘‘ تھا اس نے سوال کیا کہ یا رسول اﷲ !(صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم ) میں ایک ایسا آدمی ہوں کہ مجھے مہمانوں کی مہمان نوازی کا بہت زیادہ شوق ہے تو کیا اس مہمان نوازی کا مجھے کچھ ثواب بھی ملے گا؟ آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا کہ مسلمان ہونے کے بعد جس مہمان کی بھی مہمان نوازی کرو گے خواہ وہ امیر ہو یا فقیر تم ثواب کے حق دار ٹھہرو گے۔پھر ابو الضیف رضی اللہ تعالٰی عنہ نے یہ پوچھا کہ یا رسول اﷲ! (صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم ) مہمان کتنے دنوں تک مہمان نوازی کا حق دار ہے؟ آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم نے فرمایا کہ تین دن تک اس کے بعد وہ جو کھائے گا وہ صدقہ ہو گا۔1

(مدارج النبوۃ ج۲ ص۳۶۴)


1مدارج النبوت، قسم سوم، باب نہم، ج۲، ص۳۶۴

-: وفد تُجیب

-: وفد مزینہ

-: وفد دوس

-: وفد بنی عبس

-: وفد دارم

-: وفد غامد

-: وفد نجران