عالم جمادات کے معجزات

-: چٹان کا بکھر جانا

ہم پہلے تحریر کر چکے ہیں کہ حضورشہنشاہ کونین صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم کے معجزات کی حکمرانی کا پرچم عالم کائنات کی تمام مخلوقات پر لہرا چکاہے۔ چنانچہ چند آسمانی معجزات کاتذکرہ توہم تحریر کرچکے ہیں اب مناسب معلوم ہوتاہے کہ روئے زمین پر ظاہر ہونے والے بے شمار معجزات کی چند مثالیں بھی تحریر کردی جائیں تاکہ ناظرین کے ذہنوں میں اس حقیقت کی تجلی آفتاب کی طرح روشن ہو جائے کہ خدا کی مخلوقات میں کوئی ایسا عالم نہیں جہاں رحمۃٌ للعالمین صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم کے معجزات و تصرفات کی سلطنت کا سکہ نہ چلتا ہو۔

غزوۂ خندق کے بیان میں ہم تفصیل کے ساتھ لکھ چکے ہیں کہ صحابہ کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم مدینہ کے چاروں طرف کفار کے حملوں سے بچنے کے لیے خندق کھود رہے تھے اتفاق سے ایک بہت ہی سخت چٹان نکل آئی صحابہ کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم نے اپنی اجتماعی طاقت سے ہر چند اس کو توڑنا چاہا مگر وہ کسی طرح نہ ٹوٹ سکی، پھاوڑے اس پر پڑ پڑ کر اُچٹ جاتے تھے۔ جب لوگوں نے مجبور ہو کر خدمت اقدس میں یہ ماجرا عرض کیا تو آپ خود اٹھ کر تشریف لائے اور پھاوڑا ہاتھ میں لے کر ایک ضرب لگائی تو وہ چٹان ریت کے بھربھرے ٹیلوں کی طرح چور ہو کر بکھر گئی۔ 1

(بخاری جلد ۲ ص ۵۸۸ خندق)


-: اشارہ سے بتوں کا گر جانا

-: پہاڑوں کا سلام کرنا

-: پہاڑ کا ہلنا

-: مٹھی بھر خاک کا شاہکار

-: تبصرہ