ہجرت کا ساتواں سال

-: غزوۂ ذات القرد

-: جنگ خیبر

-: غزوۂ خیبر کب ہوا ؟

-: جنگ خیبر کا سبب

-: مسلمان خیبر چلے

-: یہودیوں کی تیاری

-: محمود بن مسلمہ شہید ہوگئے

-: اسود راعی کی شہادت

-: اسلامی لشکر کا ہیڈ کوارٹر

-: حضرت علی رضی اﷲ تعالٰی عنہ اور مرحب کی جنگ

-: خیبر کا انتظام

-: حضرت صفیہ کا نکاح

-: حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم کو زہر دیا گیا

فتح کے بعد چند روز حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم خیبر میں ٹھہرے۔ یہودیوں کو مکمل امن و امان عطا فرمایا اور قسم قسم کی نوازشوں سے نوازا مگر اس بدباطن قوم کی فطرت میں اس قدر خباثت بھری ہوئی تھی کہ سلام بن مشکم یہودی کی بیوی ’’زینب‘‘ نے حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم کی دعوت کی اور گوشت میں زہر ملا دیا۔ خدا کے حکم سے گوشت کی بوٹی نے آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم کو زہر کی خبر دی اور آپ نے ایک ہی لقمہ کھاکر ہاتھ کھینچ لیا۔ لیکن ایک صحابی حضرت بشربن براءرضی اللہ تعالٰی عنہ نے شکم سیر کھالیا اور زہر کے اثر سے ان کی شہادت ہوگئی اور حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم کو بھی اس زہریلے لقمہ سے عمر بھرتالو میں تکلیف رہی۔ آپ نے جب یہودیوں سے اس کے بارے میں پوچھا تو ان ظالموں نے اپنے جرم کا اقرار کرلیا اور کہا کہ ہم نے اس نیت سے آپ کو زہر کھلایا کہ اگر آپ سچے نبی ہوں گے تو آپ پر اس زہر کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔ ورنہ ہم کوآپ سے نجات مل جائے گی۔ آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم نے اپنی ذات کے لئے تو کبھی کسی سے انتقام لیا ہی نہیں اس لئے آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم نے زینب سے کچھ بھی نہیں فرمایا مگر جب حضرت بشر بن براءرضی اللہ تعالٰی عنہ کی اسی زہر سے وفات ہوگئی تو ان کے قصاص میں زینب قتل کی گئی۔1

(بخاری ج۲ ص ۲۴۲ و مدارج جلد۲ص ۲۵۱ )


1المواھب اللدنیۃ و شرح الزرقانی،باب غزوۃ خیبر، ج۳،ص۲۸۷،۲۹۱،۲۹۲ملخصاً

-: حضرت جعفر رضی اﷲ تعالٰی عنہ حبشہ سے آگئے

-: خیبر میں اعلان مسائل

-: وادی القری کی جنگ

-: فدک کی صلح

-: عمرۃ القضاء

-: حضرت حمزہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی صاحبزادی

-: حضرت میمونہ کا نکاح