ہجرت کا ساتواں سال

-: غزوۂ ذات القرد

-: جنگ خیبر

-: غزوۂ خیبر کب ہوا ؟

-: جنگ خیبر کا سبب

-: مسلمان خیبر چلے

-: یہودیوں کی تیاری

-: محمود بن مسلمہ شہید ہوگئے

-: اسود راعی کی شہادت

-: اسلامی لشکر کا ہیڈ کوارٹر

-: حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ اور مرحب کی جنگ

-: خیبر کا انتظام

-: حضرت صفیہ کا نکاح

-: حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کو زہر دیا گیا

-: حضرت جعفر رضی اللہ تعالٰی عنہ حبشہ سے آگئے

-: خیبر میں اعلان مسائل

جنگ خیبر کے موقع پر مندرجہ ذیل فقہی مسائل کی حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے تبلیغ فرمائی۔

(۱)پنجہ دار پرندوں کو حرام فرمایا۔

(۲)تمام درندہ جانوروں کی حرمت کا اعلان فرما دیا۔

(۳)گدھا اورخچر حرام کردیا گیا۔

(۴)چاندی سونے کی خریدوفروخت میں کمی بیشی کے ساتھ خریدنے اور بیچنے کو حرام فرمایا اور حکم دیا کہ چاندی کو چاندی کے بدلے اور سونے کو سونے کے بدلے برابربرار بیچنا ضروری ہے۔ اگر کمی بیشی ہوگی تو وہ سود ہوگا جو حرام ہے۔

(۵)اب تک یہ حکم تھا کہ لونڈیوں سے ہاتھ آتے ہی صحبت کرنا جائز تھا لیکن اب ’’استبراء‘‘ ضروری قرار دے دیا گیا یعنی اگر وہ حاملہ ہوں تو بچہ پیدا ہونے تک ورنہ ایک مہینہ ان سے صحبت جائز نہیں۔’’عورتوں سے متعہ کرنا بھی اسی غزوہ میں حرام کردیا گیا۔‘‘1

(زرقانی ج۲ص ۲۳۳ تا ص ۲۳۸ )


1المواھب اللدنیۃمع شرح الزرقانی،باب غزوۃخیبر، ج۳، ص۲۸۶، ۲۸۷ ملتقطاً ومدارج النبوت،قسم سوم، باب ششم، ج۲، ص۲۶۰

-: وادی القری کی جنگ

-: فدک کی صلح

-: عمرۃ القضاء

-: حضرت حمزہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کی صاحبزادی

-: حضرت میمونہ کا نکاح