ہجرت کا ساتواں سال

-: غزوۂ ذات القرد

-: جنگ خیبر

-: غزوۂ خیبر کب ہوا ؟

-: جنگ خیبر کا سبب

-: مسلمان خیبر چلے

-: یہودیوں کی تیاری

-: محمود بن مسلمہ شہید ہوگئے

-: اسود راعی کی شہادت

-: اسلامی لشکر کا ہیڈ کوارٹر

-: حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ اور مرحب کی جنگ

-: خیبر کا انتظام

-: حضرت صفیہ کا نکاح

قیدیوں میں حضرت بی بی صفیہ رضی اﷲ تعالٰی عنہابھی تھیں ۔ یہ بنو نضیر کے رئیس اعظم حیی بن اخطب کی بیٹی تھیں اور ان کا شوہر کنانہ بن ابی الحقیق بھی بنونضیر کا رئیس اعظم تھا۔ جب سب قیدی جمع کئے گئے تو حضرت دحیہ کلبی رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم سے عرض کیا کہ یارسول اللہ !صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم ان میں سے ایک لونڈی مجھ کو عنایت فرمایئے۔ آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے ان کو اختیار دے دیا کہ خود جاکر کوئی لونڈی لے لو۔ انہوں نے حضرت صفیہ رضی اﷲ تعالٰی عنہاکو لے لیا۔ بعض صحابہ رضی اﷲ تعالٰی عنہم نے اس پر گزارش کی کہ یارسول اللہ !صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم

اَعْطَیْتَ دِحْیَۃَ صَفِیَّۃَ بِنْتَ حُیَیٍّ سَیِّدَۃَ قُرَیْظَۃَ وَالنَّضِیْرِ لَاتَصْلُحُ اِلَّا لَکَ1

(ابوداؤد ج ۲ ص۴۲۰ باب ماجاء فی سھم الصفی )

یارسول اللہ !صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم آپ نے صفیہ کو دحیہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے حوالہ کردیا۔ وہ قریظہ اور بنونضیر کی رئیسہ ہے وہ آپ کے سوا کسی اورکے لائق نہیں ہے۔

یہ سن کر آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے حضرت دحیہ کلبی اور حضرت صفیہ رَرضی اﷲ تعالٰی عنہما کو بلایا اور حضرت دحیہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے فرمایاکہ تم اس کے سوا کوئی دوسری لونڈی لے لو۔ اس کے بعد حضرت صفیہ رضی اﷲ تعالٰی عنہاکو آزاد کرکے آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے ان سے نکاح فرمالیا اور تین دن تک منزل صہبا میں ان کو اپنے خیمہ میں سرفراز فرمایا اور صحابہ کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم کو دعوت ولیمہ میں کھجور، گھی، پنیر کا مالیدہ کھلایا۔2

(بخاری جلد ۱ص ۲۹۸ باب ھل یسافر بالجاریہ و بخاری جلد ۲ ص ۷۶۱ باب اتخاذالسراری ومسلم جلد۱ص ۴۵۸ باب فضل اعتاق امتہ )


1سنن ابی داود ، کتاب الخراج والفیء والامارۃ، باب ماجاء فی سھم الصفی، الحدیث : ۲۹۹۸، ج۳ ص۲۰۹ 2صحیح البخاری، کتاب الصلٰوۃ، باب مایذکر فی الفخذ، الحدیث : ۳۷۱، ج۱، ص۱۴۸والمواھب اللدنیۃ و شرح الزرقانی، باب غزوۃ خیبر، ج۳، ص۲۶۸۔۲۷۳ملتقطاً

-: حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کو زہر دیا گیا

-: حضرت جعفر رضی اللہ تعالٰی عنہ حبشہ سے آگئے

-: خیبر میں اعلان مسائل

-: وادی القری کی جنگ

-: فدک کی صلح

-: عمرۃ القضاء

-: حضرت حمزہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کی صاحبزادی

-: حضرت میمونہ کا نکاح