ہجرت کا ساتواں سال

-: غزوۂ ذات القرد

-: جنگ خیبر

-: غزوۂ خیبر کب ہوا ؟

-: جنگ خیبر کا سبب

-: مسلمان خیبر چلے

-: یہودیوں کی تیاری

-: محمود بن مسلمہ شہید ہوگئے

-: اسود راعی کی شہادت

-: اسلامی لشکر کا ہیڈ کوارٹر

-: حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ اور مرحب کی جنگ

-: خیبر کا انتظام

-: حضرت صفیہ کا نکاح

-: حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کو زہر دیا گیا

-: حضرت جعفر رضی اللہ تعالٰی عنہ حبشہ سے آگئے

حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم فتح خیبر سے فارغ ہوئے ہی تھے کہ مہاجرین حبشہ میں سے حضرت جعفر رضی اﷲ تعالٰی عنہ جو حضرت علی رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے بھائی تھے اور مکہ سے ہجرت کرکے حبشہ چلے گئے تھے وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ حبشہ سے آگئے۔ حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے فرط محبت سے ان کی پیشانی چوم لی اور ارشاد فرمایا کہ میں کچھ کہہ نہیں سکتا کہ مجھے خیبر کی فتح سے زیادہ خوشی ہوئی ہے یا جعفررضی اﷲ تعالٰی عنہ کے آنے سے۔1

(زرقانی ج ۲ص ۲۴۶ )

ان لوگوں کو حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے ’’صاحب الہجرتین‘‘(دو ہجرتوں والے)کا لقب عطا فرمایا کیونکہ یہ لوگ مکہ سے حبشہ ہجرت کرکے گئے۔ پھر حبشہ سے ہجرت کرکے مدینہ آئے اور باوجودیکہ یہ لوگ جنگ خیبر میں شامل نہ ہوسکے مگر ان لوگوں کو آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے مال غنیمت میں سے مجاہدین کے برابر حصہ دیا۔ 2


1شرح الزرقانی علی المواھب، باب غزوۃ خیبر،ج۳، ص۲۹۹ 2 مدارج النبوت،قسم سوم، باب ششم، ج۲، ص۲۴۸

-: خیبر میں اعلان مسائل

-: وادی القری کی جنگ

-: فدک کی صلح

-: عمرۃ القضاء

-: حضرت حمزہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کی صاحبزادی

-: حضرت میمونہ کا نکاح