ہجرت کا پہلا سال

-: مسجد قباء

-: مسجد الجمعہ

-: ابو ایوب انصاری کا مکان

-: حضرت عبداﷲ بن سلام کا اسلام

-: حضور کے اہل و عیال مدینہ میں

حضورِ اقدس صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم جب کہ ابھی حضرت ابو ایوب انصاری رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے مکان ہی میں تشریف فرما تھے آپ نے اپنے غلام حضرت زید بن حارثہ اور حضرت ابو رافع رضی اﷲ تعالٰی عنہماکو پانچ سو درہم اور دو اونٹ دے کر مکہ بھیجا تا کہ یہ دونوں صاحبان اپنے ساتھ حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے اہل و عیال کو مدینہ لائیں ۔ چنانچہ یہ دونوں حضرات جا کر حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی دو صاحبزادیوں حضرت فاطمہ اور حضرت اُمِ کلثوم رضی اﷲ تعالٰی عنہمااور آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی زو جہ مطہرہ ام المومنین حضرت بی بی سودہ رضی اﷲ تعالٰی عنہااور حضرت اسامہ بن زید اور حضرت اُمِ ایمن رضی اﷲ تعالٰی عنہماکو مدینہ لے آئے۔ آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی صاحبزادی حضرت زینب رضی اﷲ تعالٰی عنہانہ آسکیں کیونکہ ان کے شوہر حضرت ابو العاص بن الربیع رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے ان کو مکہ میں روک لیا اور حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی ایک صاحبزادی حضرت بی بی رقیہ رضی اﷲ تعالٰی عنہااپنے شوہر حضرت عثمان غنی رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے ساتھ ’’حبشہ‘‘ میں تھیں ۔ انہی لوگوں کے ساتھ حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے فرزند حضرت عبداﷲ رضی اﷲ تعالٰی عنہ بھی اپنے سب گھر والوں کو ساتھ لے کر مکہ سے مدینہ آ گئے ان میں حضرت بی بی عائشہ رضی اﷲ تعالٰی عنہابھی تھیں یہ سب لوگ مدینہ آکر پہلے حضرت حارثہ بن نعمان رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے مکان پر ٹھہرے۔ 1

(مدارج النبوۃ ج۲ ص۷۲)


1مدارج النبوت ، قسم سوم ، با ب اول، ج۲، ص۶۷مختصراًوشرح الزرقانی علی المواھب، ذکر بناء المسجد النبوی۔۔۔الخ، ج۲، ص۱۸۶

-: مسجد نبوی کی تعمیر

-: ازواجِ مطہرات رضی اﷲ تعالٰی عنہن کے مکانات

-: مہاجرین کے گھر

-: حضرت عائشہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی رُخصتی

-: اذان کی ابتداء

-: انصار و مہاجر بھائی بھائی

-: یہودیوں سے معاہدہ

-: مدینہ کے لئے دُعا

-: حضرت سلمان فارسی مسلمان ہو گئے

-: نمازوں کی رکعت میں اضافہ

-: تین جاں نثاروں کی وفات