بچپن کے واقعات

-: ولادت با سعادت

-: مولد النبی صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم

-: دودھ پینے کا زمانہ

-: شق صدر

-: شق صدر کتنی بار ہوا ؟

-: ام ایمن

-: بچپن کی ادائیں

-: حضرت آمنہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کی وفات

حضوراقدس صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی عمر شریف جب چھ برس کی ہو گئی تو آپ کی والدہ ماجدہ رضی اﷲ تعالٰی عنہاآپ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کو ساتھ لے کر مدینہ منورہ آپ کے دادا کے نانھیال بنو عدی بن نجار میں رشتہ داروں کی ملاقات یا اپنے شوہر کی قبر کی زیارت کے لئے تشریف لے گئیں ۔ حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے والد ماجد کی باندی امِ ایمن بھی اس سفرمیں آپ کے ساتھ تھیں وہاں سے واپسی پر ’’ابواء‘‘ نامی گاؤں میں حضرت بی بی آمنہ رضی اﷲ تعالٰی عنہاکی وفات ہو گئی اور وہ وہیں مدفون ہوئیں ۔ والد ماجد کا سایہ تو ولادت سے پہلے ہی اٹھ چکا تھا اب والدہ ماجدہ کی آغوش شفقت کا خاتمہ بھی ہو گیا۔ لیکن حضرت بی بی آمنہ رضی اﷲ تعالٰی عنہاکا یہ در یتیم جس آغوشِ رحمت میں پرورش پا کر پروان چڑھنے والاہے وہ ان سب ظاہری اسبابِ تربیت سے بے نیاز ہے۔ 1

حضرت بی بی آمنہ رضی اﷲ تعالٰی عنہاکی وفات کے بعد حضرت امِ ایمن رضی اﷲ تعالٰی عنہاآپ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کو مکہ مکرمہ لائیں اور آپ کے دادا عبدالمطلب کے سپرد کیا اور دادا نے آپ کو اپنی آغوش تربیت میں انتہائی شفقت و محبت کے ساتھ پرورش کیااور حضرت امِ ایمن رضی اﷲ تعالٰی عنہاآپ کی خدمت کرتی رہیں ۔ جب آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی عمر شریف آٹھ برس کی ہو گئی تو آپ کے دادا عبدالمطلب کا بھی انتقال ہو گیا۔ 2


-: ابو طالب کے پاس

-: آپ کی دُعا سے بارش

-: اُمّی لقب

-: سفر شام اور بحیرٰی