پیغمبری دعائیں

-: تھوڑی چیز زیادہ ہو گئی

-: سوتے وقت کی دعائیں

-: رات میں جاگے تو کیا پڑھے

-: گھر سے نکلتے وقت کی دعاء

-: بازار میں داخل ہو تو یہ پڑھے

-: دعاء سفر

-: سفر سے آنے کی دعاء

-: منزل پر اس دعاء کا ورد کرے

-: بے چینی کے وقت کی دعاء

-: کسی مصیبت زدہ کو دیکھ کر یہ پڑھے

-: کسی کو رخصت کرنے کی دعاء

-: کھانا کھا کر کیا پڑھے

-: آندھی کے وقت کی دعاء

-: بجلی گرجنے کی دعاء

-: کسی قوم سے ڈرے تو کیا پڑھے

-: قرض ادا ہونے کی دعاء

مشہور صحابی حضرت ابو سعید خدری رضی اﷲ تعالٰی عنہ کا بیان ہے کہ حضورسیدعالم صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم ایک دن مسجد میں تشریف لے گئے تو آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم نے وہاں حضرت ابو امامہ انصاری رضی اﷲ تعالٰی عنہ کو دیکھا آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم نے فرمایا کہ اے ابو امامہ!رضی اﷲ تعالٰی عنہ تم اس وقت میں جب کہ نماز کا وقت نہیں ہے مسجد میں کیوں اور کیسے بیٹھے ہوئے ہو، حضرت ابو امامہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے عرض کیا کہ یا رسول اﷲ! ( صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم ) میں بہت سے افکار اور قرضوں کے بار سے زیر بار ہو رہا ہوں ۔ ارشاد فرمایا کہ کیا میں تم کو ایک ایسا کلام نہ تعلیم کروں کہ جب تم اس کو پڑھو تو اﷲ تعالٰی تمہاری فکر کو دفع فرما دے اور تمہارے قرض کو ادا کر دے؟ حضرت ابو امامہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے عرض کیا کہ کیوں نہیں ! یا رسول اﷲ! ( صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم ) ضرور مجھے ارشاد فرمائیے ۔تو آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا کہ تم روزانہ صبح و شام کو یہ دعا پڑھ لیا کرو۔

(ابو داود جلد۱ ص۲۲۴)

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْھَمِّ وَالْحُزْنِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْکَسْلِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنَ الْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ غَلَبَۃِ الدَّیْنِ وَقَہْرِ الرِّجَالِ

حضرت ابو امامہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کہتے ہیں کہ میں نے اس دعا کو پڑھا تو میری فکر جاتی رہی اور خداوند تعالٰی نے میرے قرض کو بھی ادا فرما دیا۔ 1


-: جمعہ کے دن بکثرت درود شریف پڑھو

-: ضروری تنبیہ

-: مرغ کی آواز سن کر دعاء

-: گدھا بولے تو کیا پڑھے

-: جنت کا خزانہ

-: بہشت کا ٹکٹ

-: سید الاستغفار

-: جماع کی دعاء

-: شفاء امراض کے لئے

-: مصیبت پر نعم البدل ملنے کی دعاء