پیغمبری دعائیں

-: تھوڑی چیز زیادہ ہو گئی

-: سوتے وقت کی دعائیں

-: رات میں جاگے تو کیا پڑھے

-: گھر سے نکلتے وقت کی دعاء

-: بازار میں داخل ہو تو یہ پڑھے

-: دعاء سفر

-: سفر سے آنے کی دعاء

-: منزل پر اس دعاء کا ورد کرے

-: بے چینی کے وقت کی دعاء

-: کسی مصیبت زدہ کو دیکھ کر یہ پڑھے

-: کسی کو رخصت کرنے کی دعاء

-: کھانا کھا کر کیا پڑھے

-: آندھی کے وقت کی دعاء

-: بجلی گرجنے کی دعاء

-: کسی قوم سے ڈرے تو کیا پڑھے

-: قرض ادا ہونے کی دعاء

-: جمعہ کے دن بکثرت درود شریف پڑھو

-: ضروری تنبیہ

-: مرغ کی آواز سن کر دعاء

-: گدھا بولے تو کیا پڑھے

-: جنت کا خزانہ

-: بہشت کا ٹکٹ

-: سید الاستغفار

-: جماع کی دعاء

-: شفاء امراض کے لئے

-: مصیبت پر نعم البدل ملنے کی دعاء

حضرت اُم المؤمنین بی بی اُمِ سلمہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا کہتی ہیں کہ میں نے حضورِ اقدس صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم سے یہ سنا تھا کہ کسی مسلمان کو کوئی مصیبت پہنچے تو وہ

اِنَّالِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ اَللّٰھُمَّ اَجِرْنِیْ فِیْ مُصِیْبَتِیْ وَاخْلُفْ لِیْ خَیْرًا مِّنْھَا

پڑھ لے تو اﷲ تعالٰی اس مسلمان کو اس کی ضائع شدہ چیز سے بہتر چیز عطا فرمائے گا۔

حضرت بی بی اُمِ سلمہ رضی اﷲ تعالٰی عنہافرماتی ہیں کہ جب میرے شوہر حضرت ابو سلمہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کا انتقال ہو گیا تو میں نے (دل میں ) کہا کہ بھلا ابوسلمہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے بہتر کون مسلمان ہوگا؟ یہ پہلا گھر ہے جو حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم کے پاس مکہ سے ہجرت کرکے مدینہ پہنچا لیکن پھر میں نے اس دعا کو پڑھ لیا تو اﷲ تعالٰی نے مجھے ابو سلمہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے بہتر شوہر عطا فرمایا کہ رسول اﷲ صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم نے مجھ سے نکاح فرما لیا۔ 1

(مسلم جلد۱ ص۳۰۰ کتاب الجنائز)