ہجرت کا چھٹا سال

-: بیعۃ الرضوان

-: صلح حدیبیہ کیونکر ہوئی

-: حضرت ابو جندل کا معاملہ

-: مظلومین مکہ

-: حضرت ابو بصیر کا کارنامہ

-: سلاطین کے نام دعوت اسلام

-: نامہ مبارک اور قیصر

-: خسرو پرویز کی بددماغی

-: نجاشی کا کردار

-: شاہ مصر کا برتاؤ

img

حضرت حاطب بن ابی بلتعہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کو حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے ’’مقوقس‘‘ مصر و اسکندریہ کے بادشاہ کے پاس قاصد بناکر بھیجا۔ یہ نہایت ہی اخلاق کے ساتھ قاصد سے ملااور فرمانِ نبوی کو بہت ہی تعظیم و تکریم کے ساتھ پڑھا۔ مگر مسلمان نہیں ہوا۔ ہاں حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی خدمت میں چند چیزوں کا تحفہ بھیجا۔ دو لونڈیاں ایک حضرت ’’ماریہ قبطیہ‘‘رضی اﷲ تعالٰی عنہاتھیں جو حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے حرم میں داخل ہوئیں اور انہیں کے شکم مبارک سے حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے فرزند حضرت ابراہیم رضی اﷲ تعالٰی عنہ پیدا ہوئے۔دوسری حضرت ’’سیرین‘‘رضی اﷲ تعالٰی عنہاتھیں جن کو آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے حضرت حسان بن ثابت رضی اﷲ تعالٰی عنہ کو عطا فرما دیا۔ ان کے بطن سے حضرت حسان رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے صاحبزادے حضرت عبدالرحمٰن رضی اﷲ تعالٰی عنہ پیدا ہوئے ان دونوں لونڈیوں کے علاوہ ایک سفید گدھا جس کا نام ’’یعفور‘‘ تھا اور ایک سفید خچر جو دُلدل کہلاتا تھا، ایک ہزار مثقال سونا، ایک غلام، کچھ شہد، کچھ کپڑے بھی تھے۔ 1

(مدارج النبوۃ ج۲ ص۲۲۹ )


1مدارج النبوت، قسم سوم ، باب ششم ، ج۲، ص۲۲۶

-: بادشاہ یمامہ کا جواب

-: حارث غسانی کا گھمنڈ

-: سریۂ نجد

-: ابو رافع قتل کردیا گیا

-: بادشاہ یمامہ کا جواب