عالم نباتات کے معجزات

-: خوشہ درخت سے اُتر پڑا

-: درخت چل کر آیا

-: انتباہ

-: چھڑی روشن ہوگئی

-: لکڑی کی تلوار

جنگِ بدر کے دن حضرت عکاشہ بن محصن رضی اللہ تعالٰی عنہ کی تلوار ٹوٹ گئی تو حضورِ اقدس صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم نے ان کو ایک درخت کی ٹہنی دے کر فرمایا کہ ’’تم اس سے جنگ کرو‘‘ وہ ٹہنی ان کے ہاتھ میں آتے ہی ایک نہایت نفیس اور بہترین تلوار بن گئی جس سے وہ عمر بھر تمام لڑائیوں میں جنگ کرتے رہے یہاں تک کہ حضرت امیرالمؤمنین ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ کے دور خلافت میں وہ شہادت سے سرفراز ہوگئے۔

اسی طرح حضرت عبداﷲ بن جحش رضی اللہ تعالٰی عنہ کی تلوار جنگِ اُحد کے دن ٹوٹ گئی تھی تو ان کو بھی رسول اﷲ صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم نے ایک کھجور کی شاخ دے کر ارشاد فرمایا کہ ’’ تم اس سے لڑو‘‘ وہ حضرت عبداﷲ بن جحش رضی اللہ تعالٰی عنہ کے ہاتھ میں آتے ہی ایک بَرّاق تلوار بن گئی۔ حضرت عبداﷲ بن جحش رضی اللہ تعالٰی عنہ کی اس تلوار کا نام ’’عرجون‘‘تھا یہ خلفاء بنو العباس کے دور حکومت تک باقی رہی یہاں تک کہ خلیفہ معتصم باﷲ کے ایک امیر نے اس تلوار کو بائیس دینار میں خریدا اور حضرت عکاشہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کی تلوار کا نام’’عون‘‘ تھا، یہ دونوں تلواریں حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم کے معجزات اور آپ کے تصرفات کی یادگار تھیں ۔ 1

(مدارج النبوۃ جلد۲ ص۱۲۳)


-: رونے والا ستون