عالم جمادات کے معجزات

-: چٹان کا بکھر جانا

-: اشارہ سے بتوں کا گر جانا

-: پہاڑوں کا سلام کرنا

حضرت علی رضی اﷲ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضورِ انور صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے ساتھ مکہ مکرمہ میں ایک طرف کو نکلا تو میں نے دیکھا کہ جو درخت اور پہاڑ بھی سامنے آتا ہے اس سے ’’اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اﷲ‘‘ کی آواز آتی ہے اور میں خود اس آواز کو اپنے کانوں سے سن رہا تھا۔ 1

(ترمذی جلد ۲ ص ۲۰۳ باب ماجاء فی آیات نبوۃ النبی)

اسی طرح حضرت جابر بن سمرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کہتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا کہ مکہ میں ایک پتھر ہے جو مجھ کو سلام کیا کرتا تھا میں اب بھی اس کو پہچانتا ہوں۔ 1

(ترمذی جلد ۲ ص ۲۰۳)


-: پہاڑ کا ہلنا

-: مٹھی بھر خاک کا شاہکار

-: تبصرہ