عالم جمادات کے معجزات

-: چٹان کا بکھر جانا

-: اشارہ سے بتوں کا گر جانا

ہر شخص جانتا ہے کہ فتح مکہ سے پہلے خانہ کعبہ میں تین سو ساٹھ بتوں کی پوجا ہوتی تھی۔ فتح مکہ کے دن حضورِ اقدس صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کعبہ میں تشریف لے گئے، اس وقت دست مبارک میں ایک چھڑی تھی اور آپ زبان اقدس سے یہ آیت تلاوت فرما رہے تھے کہ

جَآءَ الْحَقُّ وَ زَهَقَ الْبَاطِلُؕ-اِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوْقًا(۸۱) 1

حق آگیا اور باطل مٹ گیا یقینا باطل مٹنے ہی کے قابل تھا۔

آپ اپنی چھڑی سے جس بت کی طرف اشارہ فرماتے تھے وہ بغیر چھوئے ہوئے فقط اشارہ کرتے ہی دھم سے زمین پر گر پڑتاتھا۔ 2

(مدارج النبوۃ جلد ۲ ص ۲۹۰ بخاری جلد ۲ ص ۶۱۴)


-: پہاڑوں کا سلام کرنا

-: پہاڑوں کا سلام کرنا

حضرت علی رضی اﷲ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضورِ انور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے ساتھ مکہ مکرمہ میں ایک طرف کو نکلا تو میں نے دیکھا کہ جو درخت اور پہاڑ بھی سامنے آتا ہے اس سے اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا رَسُوْلَ اللهِکی آواز آتی ہے اور میں خود اس آواز کو اپنے کانوں سے سن رہا تھا۔

(ترمذی جلد ۲ ص ۲۰۳ باب ماجاء فی آيات نبوة النبی)

اسی طرح حضرت جابر بن سمرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کہتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا کہ مکہ میں ایک پتھر ہے جو مجھ کو سلام کیا کرتا تھا میں اب بھی اس کو پہچانتا ہوں۔

(ترمذی جلد ۲ ص ۲۰۳)

-: پہاڑ کا ہلنا

-: مٹھی بھر خاک کا شاہکار

-: تبصرہ